QR CodeQR Code

 مولانا بردباری کا مظاہرہ کریں اور ملکی معیشت جو پہلے ہی کمزور ہے اسے اپنے پائوں پر کھڑا ہونے دیں، ڈاکٹر روبینہ اختر 

30 Oct 2019 19:50

پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کی رہنما نے ملتان میں پارٹی دفتر کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کا دھرنا بھی جمہوری عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے، ابھی تحریک انصاف کی حکومت کو صرف ڈیڑھ سال کا قلیل عرصہ ہوا ہے کہ اس کو گرانے کی سازشیں کی جارہی ہیں۔ 


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی جنوبی پنجاب کی خاتون رہنما ڈاکٹر روبینہ اختر نے کہا ہے کہ پاکستان بننے کے فورا بعد ہی اس کے خلاف سازشیں ہونا شروع ہوگئیں اور اس وجہ سے یہاں ہر دفعہ جمہوری عمل پر شب خون مارنے کی کوشش کی جاتی ہے، جس کے نتیجے میں آج 72 سال گزرنے کے باوجود بھی نہ تو جمہوریت پنپ سکی اور نہ ہی ملکی ترقی کا پہیہہ چل سکا۔ مولانا فضل الرحمن کا دھرنا بھی جمہوری عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے، ابھی تحریک انصاف کی حکومت کو صرف ڈیڑھ سال کا قلیل عرصہ ہوا ہے کہ اس کو گرانے کی سازشیں کی جارہی ہیں، جبکہ عالمی دنیا عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعد پاکستان کے بارے میں مثبت انداز سے سوچنے لگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا بردباری کا مظاہرہ کریں اور ملکی معیشت جو پہلے ہی کمزور ہے اسے اپنے پائوں پر کھڑا ہونے دیں۔ یہ باتیں انہوں نے نشتر روڈ پر آفس کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔


خبر کا کوڈ: 824744

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/824744/مولانا-بردباری-کا-مظاہرہ-کریں-اور-ملکی-معیشت-جو-پہلے-ہی-کمزور-ہے-اسے-اپنے-پائوں-پر-کھڑا-ہونے-دیں-ڈاکٹر-روبینہ-اختر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org