0
Wednesday 30 Oct 2019 19:59

گلی گلی محافل، میلاد و جلوس کا اہتمام کرنا عشاقان رسول(ص) کی پہچان ہے، خواجہ شفیق اللہ البدری

گلی گلی محافل، میلاد و جلوس کا اہتمام کرنا عشاقان رسول(ص) کی پہچان ہے، خواجہ شفیق اللہ البدری
اسلام ٹائمز۔ متحدہ میلاد کونسل و جامعہ صدیقہ مہریہ کے زیراہتمام تحفظ ختم نبوت و استقبال ربیع الاول کے سلسلے میں عظیم الشان میلاد ریلی کا اہتمام کیا گیا، جس کی قیادت متحدہ میلاد کونسل کے صدر مرزا ارشدالقادری، علامہ عبدالرشیدسعیدی، خواجہ شفیق اللہ البدری، راو عارف رضوی، رکن الدین حامدی، مرزا اصغر علی، حاجی نظام ارائیں و دیگر نے کی۔ میلاد ریلی سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ میلاد کونسل کے صدر مرزا ارشدالقادری نے کہا کہ تاجدار ختم نبوت کی آمد کا جشن منانا عظیم سعادت اور دنیا و آخرت کی کامیابی کا زریعہ ہے۔ آپ کی آمد سے نبوت کا باب بند ہوگیا، آپ کو اللہ تعالی نے سلسلہ نبوت کو ختم کرنے والا بنا کر بھیجا۔ آپ کے بعد قیامت تک کوئی اور نبی مبعوث نہیں ہوگا۔ علامہ عبدالرشید سعیدی نے کہا کہ حضور کی ولادت کا جشن منانا توفیق خداوندی کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ خواجہ شفیق اللہ البدری نے کہا کہ گلی گلی محافل، میلاد و جلوسوں کا اہتمام کرنا عاشقان رسول (ص) کی پہچان ہے۔ رکن الدین ندیم حامدی نے کہا کہ متحدہ میلاد کونسل فروغ عشق رسول (ص) کی تحریک ہے، ہم اس پلیٹ فارم سے اسلام کے پیغام امن و سلامتی کو عام کرتے رہیں گے۔ تحفظ ختم نبوت و استقبال ربیع الاول میلاد ریلی میں قاری توفیق حامدی، قاری غلام جیلانی نقشبندی، انجینئر فخر الاسلام بھٹہ، شفقت طلال تاشفین، امجد بھٹہ، علامہ سعید اختر، کامران ارائیں، ملک ساجد زرگر، دانش مرزا ودیگر نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 824747
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش