QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، باپ کی لاعلمی 3 معصوم بچوں کی جان لے گئی

30 Oct 2019 21:08

ابتدائی اطلاعات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جاں بحق ہونیوالے بچوں کے والد صفدر اقبال لاعلمی میں کھلونا بم گھر لے آئے تھے، پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے سارے ثبوت و شواہد اکٹھے کئے گئے ہیں اور مزید تحقیقات کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے، تاکہ حقائق کی تہہ تک پہنچا جا سکے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے نواحی علاقے درابن خورد میں دھماکہ ہونے سے تین بچے جاں بحق ہوگئے ہیں، دھماکہ کھلونا بم کے پھٹنے سے ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 5 سے 9 سال کے درمیان ہیں اور وہ آپس میں بہن بھائی ہیں۔ پولیس کے ذمہ دار ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ ابتدائی اطلاعات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جاں بحق ہونے والے بچوں کے والد صفدر اقبال لاعلمی میں کھلونا بم گھر لے آئے تھے، جس سے بچے کھیل رہے تھے کہ وہ اچانک پھٹ گیا۔ علاقہ مکینوں اور پولیس نے بتایا ہے کہ جاں بحق ہونے والے بچوں میں ایک لڑکی اور دو لڑکے ہیں، جو آپس میں بہن بھائی ہیں۔ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے سارے ثبوت و شواہد اکٹھے کئے گئے ہیں اور مزید تحقیقات کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے، تاکہ حقائق کی تہہ تک پہنچا جا سکے۔


خبر کا کوڈ: 824759

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/824759/ڈی-ا-ئی-خان-باپ-کی-لاعلمی-3-معصوم-بچوں-جان-لے-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org