0
Wednesday 30 Oct 2019 21:16

آزادی مارچ کے موقع پر تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے، ضیاء اللہ بنگش

آزادی مارچ کے موقع پر تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے، ضیاء اللہ بنگش
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کے مشیر برائے تعلیم ضیاء اللہ خان بنگش کا کہنا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے آزادی مارچ کے موقع پر سرکاری سکول کھلے رہیں گے اور صوبے کے تمام تعلیمی اداروں کیلئے سکیورٹی ادارے موجود ہیں۔ اس سلسلے میں محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کی جانب سے باقاعدہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے۔ ضیاء اللہ بنگش کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن کو آزادی مارچ کی اجازت دی گئی ہے، ایسی افواہیں پھیلی ہیں کہ آزادی مارچ کے دوران تعلیمی ادارے بند رہیں گے، تاہم عوام اس طرح کی بےبنیاد افواہوں پر کان نہ دھریں۔ مشیر تعلیم نے کہا کہ صوبہ بھر میں تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے جن کی حفاظت کیلئے سکیورٹی ادارے موجود ہیں۔
خبر کا کوڈ : 824760
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش