0
Wednesday 30 Oct 2019 22:46

گلگت بلتستان کے مختلف محکموں میں 2345 پوسٹوں کو اپ گریڈ کر دیا گیا

گلگت بلتستان کے مختلف محکموں میں 2345 پوسٹوں کو اپ گریڈ کر دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ حکومت گلگت بلتستان نے 620 ڈرائیوروں سمیت مختلف محکموں کی 2345 پوسٹوں کو اپ گریڈ کر دیا گیا۔ محکمہ سروسز کی جانب سے جاری دو مختلف نوٹیفکیشن کے مطابق 14 محکموں کی 1725 پوسٹوں اور 620 ڈرائیوروں کو اپ گریڈ کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ گلگت بلتستان کی صوبائی کابینہ کے 8 مارچ کو ہونے والے اجلاس کی روشنی میں 1725 پوسٹوں کو اپ گریڈ کیا گیا ہے، جو کہ 9 ستمبر 2019ء سے نافذ العمل ہو گا۔ سروسز ڈیپارٹمنٹ کے ایک دوسرے نوٹیفکیشن میں ڈرائیوروں کی 620 پوسٹوں کو بھی اپ گریڈ کر دیا گیا ہے۔ صوبائی کابینہ کے پندرویں اجلاس کی روشنی میں محکمہ فنانس نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس پر بھی عملدرآمد 9 ستمبر 2019ء سے ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 824774
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش