QR CodeQR Code

افغان فوج پر طالبان جنگجوؤں کے حملے میں 5 اہلکار ہلاک، 8 اغواء

30 Oct 2019 22:56

افغانستان کے صوبے قندوز میں طالبان جنگجوؤں نے فوجی چیک پوسٹ پر دھاوا بول دیا۔ جنگجوؤں اور اہلکاروں کے درمیان گھمسان کی جھڑپ ہوئی۔ اس دوران افغان فوج کے 5 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ طالبان جنگجو 8 افغان فوجی اہلکاروں کو قیدی بنا کر اپنے ہمراہ لے گئے۔


اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں طالبان جنگجوؤں نے فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کر کے 5 اہلکاروں کو ہلاک کر دیا جب کہ 8 کو اغوا کر کے لے گئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے قندوز میں طالبان جنگجوؤں نے فوجی چیک پوسٹ پر دھاوا بول دیا۔ جنگجوؤں اور اہلکاروں کے درمیان گھمسان کی جھڑپ ہوئی۔ اس دوران افغان فوج کے 5 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ طالبان جنگجو 8 افغان فوجی اہلکاروں کو قیدی بنا کر اپنے ہمراہ لے گئے۔ قندوز کے کئی علاقوں پر طالبان کا قبضہ ہے جسے واگزار کرانے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بھی کارروائیاں جاری ہیں۔ افغان وزارت دفاع نے طالبان کے حملے میں فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جھڑپ میں طالبان جنگجو بھی مارے گئے ہیں۔ مغوی اہلکاروں کی بازیابی کے لیے سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 824775

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/824775/افغان-فوج-پر-طالبان-جنگجوو-ں-کے-حملے-میں-5-اہلکار-ہلاک-8-اغواء

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org