0
Saturday 2 Jul 2011 19:26

اسکردو ٹریفک حادثہ،ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے 4 افراد جاں بحق، 2 زخمی

اسکردو ٹریفک حادثہ،ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے 4 افراد جاں بحق، 2 زخمی
اسکردو:اسلام ٹائمز۔ بیسل ارندو سے سکردو آنے والی پرائیویٹ گاڑی ڈوکو کے مقام پر گہری کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ یہ المناک حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ایک پرائیویٹ گاڑی میں سوار 6 افراد سب ڈویژن شگر کے گاوں بیسل سے سکردو واپس آ رہے تھے کہ گاڑی اچانک سینکڑوں فٹ گہری کھائی میں گر گئی، جسکے نتیجے میں گاڑی میں سوار محمد کاظم، گلزار حسین اور اعجاز حسین موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ سید ناصر حسین ہسپتال منتقل کرتے ہوئے راستے میں زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گئے۔ زخمیوں میں ڈی ایچ کیو ہستپال سکردو کے ریڈیالوجسٹ ڈاکٹر محمد اشرف اور سید محمد شامل ہیں۔ جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی محلے سے ہے اور ایک ہی خاندان سے تعلق بتایا جاتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 82478
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش