QR CodeQR Code

کشمیری بھائیوں کے حق خودارادیت کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں، ایئر مارشل مجاہد انور خان

31 Oct 2019 00:11

سومیانی فائرنگ رینج میں انٹر اسکواڈرن آرمامنٹ مقابلوں کی تقریب تقسیم انعامات میں سربراہ پاک فضائیہ نے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ جنگی صلاحیتیں بڑھانے پر جدیدیت اور خود انحصاری کی راہ پر گامزن ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاک فضائیہ ایئر مارشل مجاہد انور خان نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ مادر وطن کے فضائی دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہے، ہم کشمیری بھائیوں کے حق خودارادیت کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں۔ سومیانی فائرنگ رینج میں انٹر اسکواڈرن آرمامنٹ مقابلوں کی تقریب تقسیم انعامات میں سربراہ پاک فضائیہ مجاہد انور خان نے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ جنگی صلاحیتیں بڑھانے پر جدیدیت اور خود انحصاری کی راہ پر گامزن ہے، ہم مادر وطن کے فضائی دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک فضائیہ عزم اور حوصلے کے ساتھ قوم کی آواز پر لبیک کہتی ہے، پوری قوم کی طرح کشمیری بھائیوں کے حق خودارادیت کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں۔ سومیانی فائرنگ رینج میں انٹر اسکواڈرن آرمامنٹ مقابلوں میں پاک فضائیہ کے نمبر 11 ملٹی رول اسکواڈرن نے فتح حاصل کرلی، مینٹی نینس ٹرافی نمبر 14 اسکواڈرن نے حاصل کی۔ پہلی مرتبہ متعارف بیسٹ آرمامنٹ ٹرافی نمبر دو اسکواڈرن اور نمبر 8اسکواڈرن کو عطا کی گئی، جبکہ مینٹی نینس ٹرافی نمبر 14 اسکواڈرن نے حاصل کی۔ انٹر اسکواڈرن آرمامنٹ مقابلوں میں ونگ کمانڈر نعمان اکرم کو انفرادی نشانہ بازی کے مظاہرے پر شیرافگن ٹرافی سے نوازا گیا۔ 


خبر کا کوڈ: 824789

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/824789/کشمیری-بھائیوں-کے-حق-خودارادیت-کی-جدوجہد-میں-ان-ساتھ-ہیں-ایئر-مارشل-مجاہد-انور-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org