QR CodeQR Code

مغربی کنارے پر غاصب صیہونی فوجیوں کی چڑھائی، متعدد بیگناہ فلسطینی گرفتار

31 Oct 2019 01:10

مغربی کنارے پر غاصب صیہونی فوجیوں نے اپنے اس حملے میں 19 بیگناہ فلسطینی جوانوں کو گرفتار کر لیا۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطینی ذرائع کے مطابق غاصب صیہونی فوجیوں نے فلسطین کے علاقے مغربی کنارے کے متعدد مقامات پر چڑھائی کر کے دسیوں بیگناہ فلسطینی جوانوں کو بلاجواز گرفتار کر لیا ہے۔ مغربی کنارے پر غاصب صیہونی فوجیوں نے اپنے اس حملے میں 19 بیگناہ فلسطینی جوانوں کو گرفتار کیا ہے۔ دوسری طرف مغربی کنارے سے تعلق رکھنے والی اسلامی مزاحمتی تحریک جہادِ اسلامی کے رکن محمد الہندی نے اس حوالے سے تیونس کے صدر قیس سعید کے فلسطینی حمایت میں جاری ہونے والے بیان کو سراہتے ہوئے انکا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 824800

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/824800/مغربی-کنارے-پر-غاصب-صیہونی-فوجیوں-کی-چڑھائی-متعدد-بیگناہ-فلسطینی-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org