QR CodeQR Code

رائیونڈ تبلیغی اجتماع، علماء کرام کے بیانات کا شیڈول جاری کر دیا گیا

31 Oct 2019 21:28

شیڈول کے مطابق جمعہ کے روز فجر کا بیان قاری زبیر کاکریل مرکز بنگلادیش، جمعہ کا بیان مولانا اسماعیل گودھرا نیرول مرکز، عصر کا بیان مولانا زہیر سابقہ مرکز نظام الدین دہلی جبکہ مغرب بیان کا مولانا مولانا احمد لاٹ کا ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ عالمی تبلیغی اجتماع کے پہلے مرحلے کے تینوں روز ملکی و غیر ملکی علماء کرام کے بیانات کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ مولانا ابراہیم پہلے مرحلے کی اختتامی دعا کروائیں گے۔ رائیونڈ عالمی تبلیغی اجتماع کے پہلے مرحلے میں ہونیوالے بیانات کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، عالمی تبلیغی اجتماع کا آغاز آج بعد از نماز مغرب امیر جماعت مولانا نذرالرحمان کے بیان سے ہوا جس کے بعد مولانا ابراھیم رکن عالمی شوری کا بیان ہوا۔ شیڈول کے مطابق جمعہ کے روز فجر کا بیان قاری زبیر کاکریل مرکز بنگلادیش، جمعہ کا بیان مولانا اسماعیل گودھرا نیرول مرکز، عصر کا بیان مولانا زہیر سابقہ مرکز نظام الدین دہلی جبکہ مغرب بیان کا مولانا مولانا احمد لاٹ کا ہوگا، اسی طرح 2 اکتوبر کو فجر کا بیان مولانا عبدالرحمن نیرول مرکز انڈیا، ظہر کا بیان مولانا ربیع الحق کاکریل مرکز بنگلادیش، عصر کا بیان مولانا فاروق آف بنگلور انڈیا جبکہ مغرب کا بیان مولانا ابراھیم آف انڈیا جبکہ اتوار کے روز ہدایات مولانا خورشید رکن عالمی شوری رائیونڈ دیں گے اور اختتامی دعا مولانا ابراھیم رکن عالمی شوری انڈیا کروائیں گے۔




 
 


خبر کا کوڈ: 824806

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/824806/رائیونڈ-تبلیغی-اجتماع-علماء-کرام-کے-بیانات-کا-شیڈول-جاری-کر-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org