0
Thursday 31 Oct 2019 10:31

وزیر اعظم گلگت بلتستان کیلئے اربوں کے منصوبوں کا اعلان کرینگے، علی امین گنڈاپور

وزیر اعظم گلگت بلتستان کیلئے اربوں کے منصوبوں کا اعلان کرینگے، علی امین گنڈاپور
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان یکم نومبر کو گلگت میں ایک عظیم الشان جلسے سے خطاب کریں گے۔ یکم نومبر گلگت بلتستان کا یوم آزادی ہے اور وزیر اعظم پاکستان اس موقع کی مناسبت سے خصوصی طور پر جی بی کی عوام سے خطاب کریں گے۔ چلاس میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان گلگت بلتستان کے عوام کے لیے اربوں روپے کے منصوبوں کا بھی اعلان کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان خطے کی ترقی و خوشحالی میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں اور گلگت بلتستان میں سیاحت اور منرلز کے شعبے کی ترقی کو ایک نئی جدت دینا چاہتے ہیں تاکہ پاکستان کا یہ خطہ نہ صرف معاشی طور پر خود کفیل بن سکے بلکہ پاکستان کی معاشی ترقی کا بیس کیمپ بن کر سامنے آئے۔
خبر کا کوڈ : 824814
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش