0
Thursday 31 Oct 2019 15:12

جج کو جسٹس نہ کہنے پر اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کو عدالت سے باہر نکال دیا گیا

جج کو جسٹس نہ کہنے پر اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کو عدالت سے باہر نکال دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ میں جج کو جسٹس نہ کہنے پر اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کو عدالت سے باہر نکال دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق جج کو جسٹس نہ کہنا اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کو مہنگا پڑ گیا، جسٹس قیصر رشید نے نئے تعینات ہونے والے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کو جھاڑ پلادی۔ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کا دوران سماعت جسٹس لعل جان کو صرف لعل جان کہنے پر جسٹس قیصر رشید نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس لعل جان آپ کے کلاس فیلو ہیں کیا۔؟ جج کا نام اس طرح لیا جاتا ہے۔؟ جسٹس قیصر رشید نے کہا کہ جج اور وکیل کے درمیان عزت و احترام کا رشتہ ہوتا ہے، آپ کو اس طرح نام نہیں لینا چاہیئے، جسٹس قیصر رشید نے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کو کمرہ عدالت سے نکال دیا اور کہا کہ آپ آئندہ میری عدالت میں نہیں آئیں گے۔
خبر کا کوڈ : 824888
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش