0
Thursday 31 Oct 2019 15:17

لینڈ ریفارمز کمیشن کی سفارشات اسمبلی میں پیش کی جائیں، عوامی ایکشن کمیٹی

لینڈ ریفارمز کمیشن کی سفارشات اسمبلی میں پیش کی جائیں، عوامی ایکشن کمیٹی
اسلام ٹائمز۔ عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے چیئرمین مولانا سلطان رئیس، وائس چیئرمین فدا حسین، ایگزیکٹیو باڈی کے ممبران جہانزیب انقلابی، مسعود الرحمن و دیگر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ لینڈ ریفامز کمیشن میں ایسے لوگوں کو بٹھایا گیا ہے جن کے پاس اپنی کوئی پانچ مرلہ زمین موجود نہیں ہے، وہ گلگت بلتستان کی عوامی ملکیتی زمینوں کے سوداگر ہی ہو سکتے ہیں، ان سے عوام کو کوئی اچھی امید نہیں ہے۔ انہوں نے میڈیا کو جاری کئے گئے بیان میں کہا ہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی کوئی سیاسی جماعت نہیں، اے اے سی عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے جدوجہد کر رہی ہے، دیگر وفاقی جماعتوں کی طرح ایکشن کمیٹی نے عوام کے حقوق اور ملکیتی اراضی کا تحفظ بلا معاوضہ فرض سمجھ کر کیا ہے، ہمیں کوئی بھی فارمولا قبول نہیں ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ لینڈ ریفامز ایکٹ مسودے کو کابینہ سے منظور کرنے سے پہلے سفارشات کو عوام میں لایا جائے، سفارشات پبلک کر کے تمام  سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے، اسمبلی میں پیش کر کے عوامی نمائندوں کو اعتماد میں لیا جائے، اس کے بغیر ایکٹ کو منظور کیا گیا تو گلگت بلتستان کے عوام اور عوامی ایکشن کمیٹی سخت ردعمل دینے پر مجبور ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 824889
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش