QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر میں دنیا کی تیسری طویل ترین انٹرنیٹ بندش

31 Oct 2019 15:21

جموں کشمیر اور لداخ میں تبدیل کرنے کے علاوہ جموں و کشمیر کو آئین ہند کی دفعہ 370 کے تحت حاصل خصوصی حیثیت کے خاتمے کے اعلان سے قبل ہی دوران شب ریاست جموں و کشمیر میں تمام طرح کے مواصلاتی نظام کو ٹھپ کیا گیا اور بیک وقت لینڈ لائن فون، موبائل فون، انٹرنیٹ، براڈ بینڈ سروس کو منقطع کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ وادی کشمیر دنیا کے دوسرے طویل ترین انٹرنیٹ بندشوں میں داخل ہونے جارہی ہے، جبکہ اس سے قبل بھی 2016ء میں کشمیر میں طویل ترین مواصلاتی بندشیں عائد کی گئی تھیں۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی حکومت کی جانب سے 5 اگست کو ریاست جموں و کشمیر کی وحدت و شناخت کو ختم کرکے دو وفاقی زیر انتظام والے علاقوں جموں کشمیر اور لداخ میں تبدیل کرنے کے علاوہ جموں و کشمیر کو آئین ہند کی دفعہ 370 کے تحت حاصل خصوصی حیثیت کے خاتمے کے اعلان سے قبل ہی دوران شب ریاست جموں و کشمیر میں تمام طرح کے مواصلاتی نظام کو ٹھپ کیا گیا اور بیک وقت لینڈ لائن فون، موبائل فون، انٹرنیٹ، براڈ بینڈ سروس کو منقطع کیا گیا۔ یہ صورتحال ہر طرح کی انٹرنیٹ سہولیت پر بدستور بابندی کی صورت میں جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دنیا کی دوسری طویل ترین بندشوں میں داخل ہونے سے وادی کشمیر اب کچھ ہی قدم دور ہے جبکہ فی الوقت مغربی بنگال کا ڈارجینلگ علاقہ اس پائیدان پر ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ طویل عرصے تک انٹرنیٹ پر پابندی عائد رہنے کی فہرست میں اعلیٰ پائیدان پر کشمیر ہے، جہاں 2016ء میں انٹرنیٹ پر بندشیں عائد کی گئی تھی، جبکہ دوسرے پائیدان پر دارجیلنگ اور تیسرے پائیندان پر بھی کشمیر ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 824891

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/824891/مقبوضہ-کشمیر-میں-دنیا-کی-تیسری-طویل-ترین-انٹرنیٹ-بندش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org