0
Thursday 31 Oct 2019 15:23

دنیا بھر میں انٹرنیٹ کا عالمی دن منایا گیا، مقبوضہ کشیر میں 3 ماہ سے انٹرنیٹ معطل

دنیا بھر میں انٹرنیٹ کا عالمی دن منایا گیا، مقبوضہ کشیر میں 3 ماہ سے انٹرنیٹ معطل
اسلام ٹائمز۔ پوری دنیا میں انٹرنیٹ کا عالمی دن منایا گیا اور مواصلات کے ایجاد کرنے والے سائینس دانوں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کیا گیا، تاہم ریاست جموں و کشمیر میں انٹرنیٹ سہولیت تین ماہ سے معطل رکھی گئی ہے، جس پر مختلف مکتب ہائی فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دور جدید میں بھی مقبوضہ کشمیر کے صارفین انٹرنیٹ سہولیت سے محروم کردیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں لوگوں کے جذبات اور احساسات کی کئی قدر نہیں ہورہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کے اعلان پر 29 اکتوبر کو دنیا بھر میں انٹرنیٹ کا عالمی دن منایا جاریا ہے، اس دن کی مناسبت پر مواصلاتی نظام ایجاد کرنے والے سائینسدانوں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کیا جاتا ہے، انٹرنیٹ کے عالمی دن کے موقع پر پوری دنیا میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا، تاہم مقبوضہ کشمیر میں تین ماہ سے انٹرنیٹ سہولیت پر بدستور پابندی ہے، جس وجہ سے یہاں کے صارفین میں شدید مشکلات کی وجہ سے سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ صارفین نے کہا کہ اس جدید دور میں انٹرنیٹ پر بندش باقابل قبول ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 824892
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش