0
Thursday 31 Oct 2019 15:25

مقبوضہ کشمیر، دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات شروع

مقبوضہ کشمیر، دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات شروع
اسلام ٹائمز۔ اسٹیٹ بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی اجنب سے لئے جانے والے سالانہ امتحانات کے تحت دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات منگل کو شروع ہوئے۔ شہر سرینگر سمیت وادی کشمیر کے تمام دس اضلاع میں دسویں جماعت کے 60 ہزار سے زائد طلباء و طالبات کے لئے 615 امتحانی مراکز قائم کئے گئے تھے۔ تمام امتحانی مراکز کے گرد و نواح میں دفعہ 144 کے تحت بندشیں عائد کرنے کے ساتھ ساتھ سیکورٹی کے نام سے سخت انتطامات کئے گئے تھے۔ گزشتہ لگ بھگ تین مہینوں سے درس و تدریش اور کوچنگ و پرائیویٹ ٹیوشن کا عمل معطل رہنے کے باوجود لئے جانے والے سالانہ امتحانات میں شامل ہونے کے لئے دسویں جماعت کے ہزاروں طلباء و طالبات کو ہڑتال کے پیش نظر ٹرانسپورٹ دستیاب نہ ہونی کی وجہ سے امتحانی مرازک تک پہنچنے میں سٹ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ سرینگر سمیت کئی علاقوں میں طلاب کو امتحانی مراکز تک پہنچنے کے لئے پیدل مارک کرتے دیکھا گیا۔ طلباء کی ایک قلیل تعداد نے اسکول، کالجوں اور یونیورسٹٰوں کے ساتھ ساتھ امتحانات کا بھی بائیکاٹ کیا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 824895
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش