0
Thursday 31 Oct 2019 16:56

پشاور ہائیکورٹ نے مفتی کفایت اللہ کو رہا کرنیکا حکم جاری کر دیا

پشاور ہائیکورٹ نے مفتی کفایت اللہ کو رہا کرنیکا حکم جاری کر دیا
اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ کے ایبٹ آباد بینچ نے جمعیت علماء اسلام (ف) کے مرکزی رہنما مفتی کفایت اللہ کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اشتعال انگیز تقریر کے مقدمے میں گرفتار مفتی کفایت اللہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی تو عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے مفتی کفایت اللہ کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ یاد رہے کہ مفتی کفایت اللہ کو 27 اکتوبر کی صبح ساڑھے 4 بجے گرفتار کیا گیا تھا، مانسہرہ اور اسلام آباد پولیس کی مشترکہ کارروائی میں یہ گرفتاری عمل میں آئی تھی۔ مفتی کفایت اللہ کو نفرت انگیز تقریر اور اشتعال پھیلانے کے الزام پر گرفتار کر کے سینٹرل جیل ہری پور میں منتقل کیا گیا تھا۔ 29 اکتوبر کو مفتی کفایت اللہ نے اپنی گرفتاری کو چیلنج کرتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ کے ایبٹ آباد بینچ میں درخواست دائر کی تھی۔ بینچ نے درخواست پر ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 824917
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش