2
Thursday 31 Oct 2019 17:45

علامہ عابد حسین الحسینی کا رحیم یار خان ٹرین حادثہ پر اظہار افسوس

علامہ عابد حسین الحسینی کا رحیم یار خان ٹرین حادثہ پر اظہار افسوس
اسلام ٹائمز۔ تحریک حسینی پاراچنار کے سپریم لیڈر اور سابق سینیٹر علامہ سید عابد حسین الحسینی نے رحیم یار خان کے علاقہ لیاقت پور میں پیش آنے والے ٹرین حادثہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے جاں بحق ہونے والے مسافروں کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج کا حادثہ انتہائی افسوس ناک ہے، اس سے قبل بھی ٹرین کے متعدد حادثات رونماء ہوچکے ہیں، تاہم حکومتیں سوائے بیان بازیوں کے کچھ نہیں کر رہیں، اگر مسافروں کیوجہ سے ٹرین میں آگ لگی تو یہ متعلقہ محکمہ اور حکومت کی بھی ناکام ہے کہ اس قسم کے حساس مواد کو ٹرین میں جانے کی اجازت کیسے دے دی جاتی ہے۔ ایک چھوٹی سے غفلت کی وجہ سے سینکڑوں خاندان متاثر ہوئے ہیں، انہوں نے مستقبل میں اس قسم کے حادثات سے بچنے کیلئے حکومت کو اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 824927
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش