0
Thursday 31 Oct 2019 18:49

یمن پر جارح سعودی اتحاد کا ایک اور حملہ، 1 بیگناہ شہری جانبحق

یمن پر جارح سعودی اتحاد کا ایک اور حملہ، 1 بیگناہ شہری جانبحق
اسلام ٹائمز۔ یمنی ٹی وی چینل المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمنی صوبے صعدہ کے علاقوں شعبان اور رازح پر جارح سعودی فوجی اتحاد کے توپخانے کے حملے میں ایک بیگناہ یمنی شہری جانبحق جبکہ متعدد عمارتیں تباہ ہو گئیں۔

دوسری طرف یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے اطلاع دی ہے کہ وہ عنقریب یمن کیخلاف جنگ میں سوڈانی فورسز کی شرکت کے وقت سے لیکر تاحال ہونے والے ان کے نقصان کی رپورٹ پیش کریں گے۔ انہوں نے کہا وہ یمن کیخلاف سرگرم سوڈانی فورسز کی تعداد، ان کی تعیناتی کے مقام اور ان کو سونپے گئے ٹاسک کو بھی عنقریب اپنی ایک پریس کانفرنس میں بیان کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 824936
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش