QR CodeQR Code

اسلام آباد میں ہمارا جلسہ بھی ہوگا اور دھرنا بھی ہوگا، مولانا فضل الرحمان

31 Oct 2019 19:03

گوجر خان میں جسلہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ جمیعت علمائے اسلام (ف) کا کہنا تھا کہ جلسہ ملتوی نہیں ہوا، ہمارا پروگرام ہے ہم فیصلہ کریں گے، ہمارا احتجاج ہوگا اور ضرور ہوگا، حکمران ناجائز ہیں اور یہ پیغام پوری دنیا تک پہنچائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں ہمارا جلسہ بھی ہوگا اور دھرنا بھی ہوگا۔ گوجر خان میں جسلہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ جمیعت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں ہمارا جلسہ بھی ہوگا اور دھرنا بھی ہوگا، حکمران ناجائز ہیں اور یہ پیغام پوری دنیا تک پہنچائیں گے جبکہ نوازشریف کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔ مولانا فضل الرحمان نے تیزگام ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار کیا اور متاثرین کے خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی اللہ تعالیٰ مغفرت کرے، غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ دوسری جانب ترجمان جے یو آئی (ف) کا کہنا ہے کہ ملک بھر سے قافلے اسلام آباد پہنچ رہے ہیں، آزادی مارچ کے قافلے آج رات اسلام آباد میں قیام کریں گے اور اپوزیشن قائدین کل نماز جمعہ کے بعد جلسے سے خطاب کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 824940

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/824940/اسلام-آباد-میں-ہمارا-جلسہ-بھی-ہوگا-اور-دھرنا-مولانا-فضل-الرحمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org