0
Thursday 31 Oct 2019 22:34

گلگت میں وزیراعظم کا جلسہ کامیاب بنانے کیلئے وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور متحرک ہوگئے

گلگت میں وزیراعظم کا جلسہ کامیاب بنانے کیلئے وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور متحرک ہوگئے
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے دورہ گلگت کے انتظامات کو حتمی شکل دینے اور جلسہ عام کو کامیاب بنانے کیلئے وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور متحرک ہوگئے۔ وہ گذشتہ روز گلگت پہنچے تھے، جہاں انہوں نے عوامی نمائندوں اور مذہبی رہنمائوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ جمعرات کے روز علی امین گنڈاپور نے اولڈ پولو گرائونڈ میں جلسہ کے انتظامات کا جائزہ لیا اور سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیدی جبکہ پارٹی رہنمائوں کو اہم ٹاسک بھی سونپ دیئے۔ بعد ازاں وفاقی وزیر نے تنظیم اہلسنت کے امیر قاضی نثار احمد سے ملاقات کی اور جوٹیال میں کارکنوں سے خطاب بھی کیا۔
خبر کا کوڈ : 824970
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش