0
Thursday 31 Oct 2019 23:52

ٹرین حادثہ، قیمتی جانوں کے ضائع ہونے پر ورثاء سے دلی طور پر اظہار افسوس کرتے ہیں، حلیم عادل شیخ

ٹرین حادثہ، قیمتی جانوں کے ضائع ہونے پر ورثاء سے دلی طور پر اظہار افسوس کرتے ہیں، حلیم عادل شیخ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سند کرپشن کی وجہ سے سندھ کی عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہے، لاڑکانہ کے بعد اب دادو کی سیٹ بھی پیپلز پارٹی سے جارہی ہے، عوام جاگ چکی ہے سندھ میں پیپلز پارٹی کے پیروں سے زمین نکل چکی ہے۔ پی ٹی آئی سندھ کے سینئر رہنما و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ لیاقت پور ٹرین حادثہ انتہائی افسوس ناک ہے، قیمتی جانوں کے ضائع ہونے پر ورثاء سے دلی طور پر اظہار افسوس کرتے ہیں، شہید ہونے والے افراد رائیونڈ اجتماع میں جارہے تھے اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائیں، وزیر ریلوے سانحے کی مکمل تحقیقات کروا کر ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ  سندھ حکومت کی کرپشن کی داستان مزید کھل رہی ہیں، سندھ کی عوام کو صاف پانی مہیا کرنے کے نام پر لگائے جانے والے  2150 آر او پلانٹ میں سے 498 آر او پلانٹ کا وجود ہی موجود نہیں ساری پیسے کرپشن کے ذریعے اومنی گروپ اور زرداری کے اکاؤنٹ میں ڈالے گئے، جن حکمرانوں نے عوام سے پینے کے پانی ہی چھین لیا ان حکمرانوں سے عوام نیکی امید نہ رکھے۔

حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ کرپشن کی وجہ سے سندھ کی عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہے، لاڑکانہ کے بعد اب دادو کی سیٹ بھی پیپلز پارٹی سے جارہی ہے، عوام جاگ چکی ہے سند ھ میں پیپلز پارٹی کے پیروں سے زمین نکل چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت میں پاکستان کی معیشیت مضبوط و مستحکم ہورہی ہے، پاکستان کی ترقی کچھ لوگوں سے برداشت نہیں ہو رہی ہے، چوروں کو بچانے کے لئے ملک کے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں، عمران خان کی قیادت مسئلہ کشمیر پہلے بار عملی طور پر اٹھایا گیا ہے، جنہوں نے دس سالوں تک کشمیر کے نام پر اربوں روپے کھائے آج تک کشمیر کے لئے عملی جدوجدہ نہیں کی ہے، پی ٹی آئی کی حکومت کسی دھمکی میں نہیں آئے گی پاکستان کی عوام عمران خان کے ساتھ ہے۔
خبر کا کوڈ : 824983
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش