0
Thursday 31 Oct 2019 23:54

ولادت مصطفےٰ نے دنیا کو ایک عظیم انقلاب سے آشنا کیا، ظلم و جبر کا خاتمہ ہوا، مرزا ارشدالقادری

ولادت مصطفےٰ نے دنیا کو ایک عظیم انقلاب سے آشنا کیا، ظلم و جبر کا خاتمہ ہوا، مرزا ارشدالقادری
اسلام ٹائمز۔ متحدہ میلاد کونسل میں شامل تنظیم متحدہ سنی آئمہ کونسل کے زیراہتمام تحفظ ختم نبوت و استقبال ربیع الاول میلاد ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی قیادت متحدہ میلاد کونسل کے صدر مرزا ارشدالقادری، ملک حبیب کارلو، عامر وینس قادری، رکن الدین حامدی، راو عارف رضوی، قاری اشفاق عطاری، قاری عمران عطاری، قاری شوکت عطاری اور قاری محمد علی کارلو نے کی۔ میلاد ریلی سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ میلاد کونسل کے صدر مرزا ارشدالقادری نے کہا کہ حضوراکرم (ص) کی آمد سے کائناب نورمحمدی سے منور ہوگئی، زمانہ جاہلیت کا خاتمہ ہوا اور انسانوں کو عظمت عطا ہوئی، خواتین کو معاشرے کا اہم فرد تصور کرکے ان کے حقوق متعین کئے گئے۔ الغرض ولادت مصطفےٰ نے دنیا کو ایک عظیم انقلاب سے آشنا کیا، ظلم وجبر کا خاتمہ ہوا اور دنیا محبت و اخوت کے عظیم رشتوں سے منسلک ہوئی۔ آج بھی اُمت مسلمہ اپنے پیارے نبی کو عقیدتوں کا خراج پیش کرنے کیلئے جشن ولادت دھوم دھام سے مناتی ہے، ملک حبیب کارلو اورعامر وینس قادری نے کہا کہ اپنے نبی کا جشن ولادت منانا ایک عظیم سعادت ہے۔ رکن الدین ندیم حامدی اور راو عارف رضوی نے کہا کہ متحدہ میلاد کونسل ملتان شہر میں میلاد منانے والوں کا خوبصورت گلدستہ ہے، میلاد ریلی میں قاری حنیف انصاری، پیر افضل فرید چشتی، علامہ امیر اظہر سعیدی، قاری غلام جیلانی نقشبندی، کامران عالم نقشبندی، فرحان الحق حقانی اور دیگر نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 824984
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش