0
Friday 1 Nov 2019 00:31

 جب سے شیخ رشید ریلوے کا وزیر بنا ہے آئے روز حادثات ہو رہے ہیں، پی پی پی ملتان 

 جب سے شیخ رشید ریلوے کا وزیر بنا ہے آئے روز حادثات ہو رہے ہیں، پی پی پی ملتان 
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی ملتان سٹی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری و سابق صدر ڈسٹرکٹ کلرک بار ایسوسی ایشن حاجی امین ساجد، سینئر نائب صدر سٹی ساجد بلوچ، ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن و انچارج میڈیا سیل خواجہ عمران اور نائب صدر ملتان سٹی مشتاق بلوچ نے کلرک بار روم میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لیاقت پور میں سانحہ تیزگام پر پیپلزپارٹی کا ہر عہدیدار ہر ورکر افسردہ ہے اور لواحقین کے دکھ میں برابر کا شریک ہے، اس سانحہ نے ریلوے کے ناکام وزیر کی ناکامی کو بری طرح ایکسپوز کر کے رکھ دیا ہے، جب سے شیخ رشید ریلوے کا وزیر بنا ہے آئے روز حادثات ہو رہے ہیں، 14 ماہ میں 100 سے اوپر واقعات میں تقریبا 4 سے پانچ سو مسافر شھید ہو چکے ہیں، لیکن آج شیخ رشید نے حسب معمول اس واقعہ کا ذمہ دار عوام کو ٹھہرا کر اپنی ناکامی کا اولین ثبوت دیا ہے، یعنی جانیں بھی عوام کی جائیں اور ذمہ دار بھی عوام ہے یہ ہے تبدیلی سرکار کا ویژن۔ ہمارا مطالبہ ہے ک فوری طور پر شیخ رشید استعفیٰ دے اور وزیراعظم عمران احمد نیازی تو ویسے بھی چند روز میں استعفیٰ دیکر بنی گالہ میں تعویز دھاگہ کا کام سنبھالنے والے ہیں، کیونکہ وزیراعظم عمران احمد نیازی نے اپنی پالیسیوں کی بدولت عوام پر آئے روز معاشی بم گرا کر ان کا جینا محال کر دیا ہے، اب عوام اس سلیکٹڈ وزیراعظم عمران احمد سے اپنی جانوں کی پناہ مانگتے ہوئے استعفی کا مطالبہ کر رہی ہے، اس ظالم و جابر حکومت نے پاکستان کے زیرک و بہادر سیاستدان صدر آصف علی زرداری کو بے گناہ قید میں رکھ کر دراصل اس بات کا ثبوت دیا ہے کہ عوامی ایشوز پر جو آواز اٹھائے گا اس کو نیب گردی کا نشانہ بنا کر عوام سے دور کر دیں گے، لیکن وزیراعظم عمران احمد نیازی سن لو آصف علی زرداری ہمارے دلوں میں رہتا ہے اور آج پوری قوم آصف علی زرداری کی صحت یابی کیلئے دعا گو ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ آصف علی زرداری، فریال تالپور، خورشید شاہ سمیت تمام سیاسی اسیران کو فوری رہا کیا جائے ورنہ سلیکٹڈ وزیراعظم عمران احمد نیازی یاد رکھو کہ ہمارے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا جنوبی پنجاب کا دورہ تمھارے خلاف احتجاجی تحریک کا ایسا ٹریلر ہوگا کہ تمھیں رات کی تاریکی میں منہ چھپا کر بھاگنا پڑ جائے گا، کیونکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے جنوبی پنجاب دورہ سے ہر گلی ہر کوچہ سے ایک ہی آواز آئے گی گو عمران گو، گو نیازی گو۔
خبر کا کوڈ : 824988
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش