QR CodeQR Code

نون لیگ کی سینئر قیادت نے لاہور میں آزادی مارچ کا بھرپور استقبال کیا، احسن اقبال

1 Nov 2019 11:15

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنماء نے کہا کہ عمران خان کہتے تھے پچاس لوگ ان کے خلاف نعرے لگا دیں گے تو گھر چلے جائیں گے آج پورا ملک ان کیخلاف نعرے لگارہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنماء احسن اقبال نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ایم ایل این کی سینئر قیادت نے لاہور میں آزادی مارچ کا بھرپور استقبال کیا، ایک چینل کے علاوہ کسی چینل نے وہ استقبال نہیں دکھایا، مولانا فضل الرحمٰن نے ہمیں آزادی مارچ میں شمولیت کی دعوت دی تھی، نواز شریف نے بھی خط میں ہدایت کی کہ اکتیس اکتوبر کو ان کے پروگرام میں شرکت کی جائے، مولانا فضل الرحمٰن تمام جماعتوں سے مشاورت کر کے آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے، اپوزیشن جماعتیں متفق ہیں کہ اس حکومت کو فوراً جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو جتنا وقت دیں گے، ملک کیلئے مشکلات بڑھیں گی، آئین اور نظام کے اندر رہ کر حکومت کو جانے پر مجبور کریں گے، عمران خان کہتے تھے پچاس لوگ ان کے خلاف نعرے لگا دیں گے تو گھر چلے جائیں گے آج پورا ملک ان کیخلاف نعرے لگارہا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 825002

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/825002/نون-لیگ-کی-سینئر-قیادت-نے-لاہور-میں-ا-زادی-مارچ-کا-بھرپور-استقبال-کیا-احسن-اقبال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org