QR CodeQR Code

شہباز شریف مزاحمتی سیاست سے کنارہ کشی کر کے وزیراعظم بننا چاہتے ہیں، سلیم صافی

1 Nov 2019 11:45

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ حزب اختلاف میں کنفیوژن پہلے دن سے ہے، پہلی کنفیوژن مسلم لیگ نون کے اندر ہی ہے جہاں مریم نواز اور نواز شریف ڈیل کرنے کو تیار نہیں ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سینئر صحافی سلیم صافی نے کہا ہے کہ شہباز شریف مزاحمت کی سیاست سے بچنا چاہتے ہیں، ان کو اسی پارلیمنٹ سے اپنا آپ وزیر اعظم بنتا نظر آرہا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی سلیم صافی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ حزب اختلاف میں کنفیوژن پہلے دن سے ہے، پہلی کنفیوژن مسلم لیگ نون کے اندر ہی ہے جہاں مریم نواز اور نواز شریف ڈیل کرنے کو تیار نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی پوری کوشش ہے مریم نواز اور نواز شریف کو ملک سے باہر بھیج کر جان چھڑائی جائے کیونکہ اگر ان کو یہاں کچھ ہو جاتا ہے تو ایک اور بھٹو تیرا ہو جائے گا۔ سینئر صحافی نے کہا کہ اگر نواز شریف اور مریم نواز ملک سے باہر چلے بھی گئے تو یہ ڈیل کی علامت نہیں ہو گی، دوسری طرف شہباز شریف کسی مزاحمت کی سیاست کے لیے تیار  نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ کا شو جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کا تھا اور انہی کا رہے گا۔ سلیم صحافی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو بھی کچھ ریلیف مل گیا ہے، جبکہ دونوں بڑی سیاسی جماعتیں یہ جانتی ہیں کہ مولانا فضل الرحمان کے پریشر سے انہوں نے فائدہ اٹھانا ہے۔

 


خبر کا کوڈ: 825005

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/825005/شہباز-شریف-مزاحمتی-سیاست-سے-کنارہ-کشی-کر-کے-وزیراعظم-بننا-چاہتے-ہیں-سلیم-صافی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org