QR CodeQR Code

وحدت کانفرنس، ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے دعوتیں دینے کا سلسلہ جاری

1 Nov 2019 12:01

ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری سیاسیات اور رکن شوریٰ عالی نے جامعہ نعیمیہ اسلام آباد کے مہتمم مفتی گلزار نعیمی، صاحبزادہ پیر اصرارالحق چشتی نظامی، پیر عثمان نوری، پروفیسر مفتی شبیر انجم اور پیر عامر چشتی سے ملاقاتیں اور انہیں وحدت کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام لاہور میں ہونیوالی وحدت کانفرنس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ اس حوالے سے مرکزی سیکرٹری امور سیاسیات اور فوکل پرسن حکومت پنجاب برائے بین المذاہب ہم آہنگی سید اسد عباس نقوی اور رکن شوری عالی علامہ مبارک موسوی کی ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے جشن عید میلاد النبی ؐ کے موقع پر ایوان اقبال لاہور میں منعقدہ وحدت کانفرنس کی دعوتی مہم کے سلسلے میں جامعہ نعیمیہ اسلام آباد کے مہتمم مفتی گلزار نعیمی، صاحبزادہ پیر اصرارالحق چشتی نظامی، پیر عثمان نوری، پروفیسر مفتی شبیر انجم اور پیر عامر چشتی سے ملاقاتیں اور انہیں وحدت کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ اس موقع پر جمعیت علمائے پاکستان نیازی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر امجد چشتی بھی ہمراہ تھے۔ اسد نقوی کا کہنا تھا کہ وحدت دور حاضر کی اولین ضرورت بن چکی ہے، اسلام دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم کا مقابلہ ہم باہمی اتحاد سے ہی کر سکتے ہیں اور یہ وحدت کانفرنس اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔ مفتی گلزار نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم کی وحدت کیلئے کوششیں لائق تحسین ہیں، وہ کانفرنس میں ضرور شریک ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 825006

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/825006/وحدت-کانفرنس-ایم-ڈبلیو-کی-جانب-سے-دعوتیں-دینے-کا-سلسلہ-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org