0
Friday 1 Nov 2019 13:29

وزیر اعظم گلگت پہنچ گئے، یوم آزادی کی مرکزی تقریب میں شرکت

وزیر اعظم گلگت پہنچ گئے، یوم آزادی کی مرکزی تقریب میں شرکت
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم عمران خان گلگت پہنچ گئے، گورنر راجہ جلال حسین مقپون، وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمن اور پی ٹی آئی کی صوبائی قیادت نے ان کا استقبال کیا۔ عمران خان گلگت بلتستان کے یوم آزادی کی تقریب میں  بطور مہمان خصوصی شرکت کی، آرمی ہیلی پیڈ پر منعقدہ تقریب میں اعلیٰ سول و عسکری حکام، جنگ آزادی کے غازیوں اور شہریوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر پاک فوج کی جانب سے شاندار پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ عمران خان نے تقریب سے خطاب بھی کیا جس کے بعد وہ گورنر ہائوس روانہ ہو گئے، جہاں وہ پی ٹی آئی کی صوبائی قیادت سے ملاقات کرینگے بعد میں صوبائی حکومت کی کابینہ سے بھی ملیں گے۔ سہ پہر تین بجے وہ شاہی پولو گرائونڈ میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے۔
خبر کا کوڈ : 825025
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش