0
Friday 1 Nov 2019 15:47

سرکار دو عالم (ص) کا جشن ولادت منانا عین اسلام ہے، شریف الدین قذافی

سرکار دو عالم (ص) کا جشن ولادت منانا عین اسلام ہے، شریف الدین قذافی
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سنی تحریک کے ضلعی صدر شریف الدین قذافی نے کہا ہے کہ تاجدار ختم نبوت شمع رسالت کے پروانے ولادت مصطفی (ص) شایان شان طریقے سے منائیں گے، عاشقان رسول قیامت تک ناموس رسالت(ص) کا تحفظ اور جشن ولادت مناتے رہینگے، سرکار دو عالم (ص) کا جشن ولادت منانا عین اسلام ہے، سبز پرچموں کی بہار امن کا پیغام اور جگمگاتی روشنیاں خوشحالی کا عندیہ ہیں، ہمیں ملک میں روادری، محبت اور احترام انسانیت کے فلسفے کو پروان چڑھانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بارود کی بدبو کو دُرود و سلام کی خوشبو سے ختم کرنا ہے، عاشقان رسول ملک کی سلامتی و بقاء کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کرینگے۔ شریف الدین قذافی کا کہنا تھا کہ حضور اکرم (ص) کے غلام جشن ولادت رسول کے سلسلے میں گلی، محلوں، شاہراہوں کو سبز پرچم اور درود و سلام سے منور کر دیں۔

انہوں نے کہا کہ عید میلاد مصطفی(ص) امن عام کرنے، جہالت، اقرباء پروری کا خاتمہ، مظلوموں کو حقوق فراہم کرنے کا درس دیتا ہے، میلاد منانا اللہ عزوجل کی وحدانیت کی دلیل اور عشق رسول (ص) کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت پر کامل یقین ہی ایمان کی علامت ہے، حکومت جشن عید میلاد النبی (ص) کے جلوس، ریلیوں اور جلسوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرے، پاکستان سنی تحریک کے تحت لاہور بھر میں 12 ربیع اول کو عظیم الشان میلاد ریلیاں نکالی جائیگی، غلامان مصطفی بھرپور شرکت کریں، درود و سلام کی صداﺅں میں جشن صبح بہاراں کا استقبال کرینگے۔
خبر کا کوڈ : 825038
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش