QR CodeQR Code

حکمران لوگوں کے وسائل کا مالک نہیں، چوکیدار ہوتا ہے، ذکراللہ مجاہد

1 Nov 2019 16:02

لاہور میں تقریب سے خطاب میں جماعت اسلامی لاہور کے امیر کا کہنا تھا کہ قوم نے پچھلے 72 سالوں سے ملک کی تمام سیاسی پارٹیوں کو آزما لیا ہے، اقتدار میں آنے والی موجودہ تبدیلی سرکار کی کارکردگی سب سے زیادہ برتر ہے، تمام شماریاتی ادارے حکومت کی بدترین کارکردگی اور معاشی زبوں حالی کا کھلا اعتراف کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ معاشرے کے مسائل اور دکھوں کا مداوا اسلام کے بابرکت نظام سے وابستہ ہے، معاشرتی تباہی اور بدترین مسائل کی بنیادی وجہ اسلام کے عادلانہ اور منصفانہ نظام سے روح گردانی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور کے حلقہ پی پی 156 کے ماہانہ تربیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی پی پی 156 کے امیر شاہد محمود ملک، سیکرٹری پی پی رانا محمد علیم سمیت کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ اسلامی نظام حکومت غریب کی داد رسی اور انہیں معاشرے میں اچھا مقام دینے کے نظریے پر مشتمل ہے جس میں دولت کی تقسیم کار کا نظام اوپر سے نیچے کی طرف ہے اور اس نظام کے نفاذ کیلئے جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی قیادت میں جدوجہد کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام کے نظام میں حقوق و فرائض میں امیر و غریب سب برابر ہیں۔ حکمران لوگوں کے وسائل کا مالک نہیں بلکہ چوکیدار ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم نے پچھلے 72 سالوں سے ملک کی تمام سیاسی پارٹیوں کو آزما لیا ہے، اقتدار میں آنے والی موجودہ تبدیلی سرکار کی کارکردگی سب سے زیادہ برتر ہے، تمام شماریاتی ادارے حکومت کی بدترین کارکردگی اور معاشی زبوں حالی کا کھلا اعتراف کر رہے ہیں، ملک کے تمام طبقات ڈاکٹرز، انجینئرز، اساتذہ، تاجر حکومت کی پالیسیوں پر سراپا احتجاج ہیں۔


خبر کا کوڈ: 825041

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/825041/حکمران-لوگوں-کے-وسائل-کا-مالک-نہیں-چوکیدار-ہوتا-ہے-ذکراللہ-مجاہد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org