0
Friday 1 Nov 2019 16:25

لاہور پولیس میں ساڑھے 3 ہزار اسامیاں خالی، انتظامی امور متاثر

لاہور پولیس میں ساڑھے 3 ہزار اسامیاں خالی، انتظامی امور متاثر
اسلام ٹائمز۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں پولیس کی بائیس ہزار اسامیاں خالی، سی سی پی او لاہور بی اے ناصر نے ساڑھے تین ہزار اسامیوں پر بھرتی کرنے کیلئے آئی جی آفس کو درخواست کر دی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں خالی آسامیوں میں کانسٹیبل، ہیڈ کانسٹیبل اور اے ایس ائیز سمیت دیگر سیٹیں شامل ہیں۔ پولیس افسران کا کہنا ہے کہ سپیشلائز فورسز بننے اور سالانہ ریٹائرمنٹ کی شرح کی وجہ سے اسامیاں خالی ہوئی ہیں۔ لاہور پولیس کے پاس 33 ہزار سے زائد نفری موجود ہے، جبکہ پنجاب بھر میں پولیس کی نفری ایک لاکھ 75 ہزار سے زائد ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بائیس ہزار اسامیوں پر اجازت کے بعد بھرتی کا عمل شروع کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ اسامیاں خالی ہونے سے فورس کو انتظامی امور میں مشکلات کا سامنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 825047
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش