QR CodeQR Code

ایک سیٹ جیتنے والے بھی کہہ رہے ہیں کہ استعفٰی دیں، شوکت یوسفزئی

1 Nov 2019 19:29

میڈیا سے گفتگو میں خیبر پختونخوا کے وزیراطلاعات نے کہا کہ جلسے کے اخراجات (ن) لیگ برداشت کر رہی ہے، فکر نہیں ہے جے یو آئی (ف) ایک مہینہ بیٹھے، معاہدہ توڑا تو سخت ردعمل ہوگا، کراچی سے اس لئے زیادہ لوگ آئے کہ ٹرانسپورٹ مفت تھیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ ایک سیٹ جیتنے والے بھی کہہ رہے ہیں کہ استعفٰی دیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک سیٹ جیتنے والے بھی استعفٰی کا مطالبہ کر رہے ہیں، آپ نے کہا تھا دھاندلی ہوئی یہ نہیں کہا کہاں دھاندلی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فضل الرحمٰن پارلیمنٹ سے باہر چلے گئے اس پر تکلیف ہو رہی ہے، ان کا ایک مقصد کشمیر کاز کو پیچھے دھکیلنا تھا جس میں وہ کامیاب ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کا کام مودی کا خوش کرنا تھا، یہ تو کہتے تھے 15 لاکھ لوگ لے کر آئیں گے، ان سے پوچھیں کتنے لوگ لے کر آئے ہیں، معاہدے کی خلاف ورزی کریں گے تو ایکشن ہوگا۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ مولانا کے دھرنے کا بڑا شور تھا، دھرنے کی کال کو عوام نے مسترد کر دیا ہے، فضل الرحمٰن کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں ہے تمام راستے کھول رہے ہیں۔ وزیراطلاعات کے پی نے کہا کہ جلسے کے اخراجات (ن) لیگ برداشت کر رہی ہے، فکر نہیں ہے جے یو آئی (ف) ایک مہینہ بیٹھے، معاہدہ توڑا تو سخت ردعمل ہوگا۔ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ کراچی سے اس لئے زیادہ لوگ آئے کہ ٹرانسپورٹ مفت تھیں، جے یو آئی (ف) ڈرے اسوقت سے جب عمران خان کارکنوں کو کال دیں۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی (ف) نے قیام پاکستان کی مخالفت کی تھی، اپوزیشن کرپشن بچانے کیلئے نکل پڑی ہے، فضل الرحمٰن نے کشمیر کاز کو پیچھے دھکیل دیا ہے، کشمیری ان کو بددعائیں دے رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 825079

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/825079/ایک-سیٹ-جیتنے-والے-بھی-کہہ-رہے-ہیں-کہ-استعف-ی-دیں-شوکت-یوسفزئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org