QR CodeQR Code

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا میں بارشوں کی پیش گوئی

1 Nov 2019 19:37

گذشتہ شب بھی صوبے کے بیشتر علاقوں میں بارش ہوئی، بنوں میں ایک ملی میٹر، جبکہ دیگر علاقوں میں بھی کہیں کہیں بارش ہوئی۔ پشاور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 15، جبکہ زیادہ سے زیادہ 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا میں بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پشاور، مردان، ہزارہ، ملاکنڈ، کوہاٹ، بنوں، ٹانک اور ڈی آئی خان سمیت خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ محکمہ ذرائع کا کہنا ہے کہ گذشتہ شب بھی صوبے کے بیشتر علاقوں میں بارش ہوئی، بنوں میں ایک ملی میٹر، جبکہ دیگر علاقوں میں بھی کہیں کہیں بارش ہوئی۔ پشاور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 15، جبکہ زیادہ سے زیادہ 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 825080

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/825080/آئندہ-24-گھنٹوں-کے-دوران-خیبر-پختونخوا-میں-بارشوں-کی-پیش-گوئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org