0
Friday 1 Nov 2019 20:32

آرمی چیف کا کراچی کی ترقی کیلئے کردار ادا کرنا ضروری ہو چکا ہے، مصطفیٰ کمال

آرمی چیف کا کراچی کی ترقی کیلئے کردار ادا کرنا ضروری ہو چکا ہے، مصطفیٰ کمال
اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ کراچی ملک بھر میں سب زیادہ ٹیکس دینے کے باوجود لاوارث ہے، کراچی کی صرف 6 مارکیٹوں میں 85020 فائلرز موجود ہیں، جنہوں نے تقریباً 30.87 ارب روپے ٹیکس ادا کیا ہے، لیکن اس کے باوجود یہاں کے مسائل پر کسی کی توجہ نہیں ہے، کراچی کی ترقی ناصرف ملک کے معاشی استحکام کیلئے ضروری ہے، بلکہ ملکی دفاع کیلئے بھی ناگزیر ہے، عوام موجودہ وفاقی، صوبائی اور شہری حکومتوں سے مایوس ہو چکی ہے، اس لیے کراچی کی معاشی اور دفاعی اہمیت کے تناظر میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کو کراچی کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ضروری ہو چکا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاؤس کراچی میں تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ سب سے تشویشناک بات یہ ہے کہ کراچی میں عوام پر ناصرف روزگار کے دروازے بند ہو چکے ہیں، بلکہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے کراچی کی بندرگاہوں پر 75 برآمدات کم ہونے سے روزگار کی صورتحال ناگفتہ بہ ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تباہ حال کراچی سے پاکستان کمزور ہو رہا ہے، جس کی وجہ سے اہل کراچی میں ناصرف احساس محرومی بڑھ رہا ہے، بلکہ ملک دشمن طاقتوں کو اپنے مکروہ عزائم پورا کرنے کا موقع ملتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 825088
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش