0
Friday 1 Nov 2019 21:16

جماعت اسلامی کا مسئلہ کشمیر سے متعلق جرأت مندانہ مؤقف پر ایران کو خراج تحسین

جماعت اسلامی کا مسئلہ کشمیر سے متعلق جرأت مندانہ مؤقف پر ایران کو خراج تحسین
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے ایرانی قونصل جنرل احمد محمدی سے کراچی میں ملاقات کی اور مقبوضہ کشمیر کی حالیہ سنگین صورتحال، بھارتی جارحیت و مظالم اور انسانی حقوق کی پامالی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی کراچی راشد قریشی، سیکرٹری بین الاقوامی امور نوید علی بیگ اور سلمان کریم بھی موجود تھے، ایرانی قونصلیٹ کراچی میں ہونے والی ملاقات میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان اور جماعت اسلامی کا مؤقف پیش کیا اور ایران کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال اور اس پر جرأت مندانہ مؤقف کی بھرپور تائید کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔

ملاقات میں اس بات پر زور دیا گیا کہ پاکستان کے قریبی اسلامی ممالک مظلوم کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف اپنا کردار ادا کریں۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ عالمی برادری بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی آزاد حیثیت ختم کرنے، حقوق انسانی کی بدترین خلاف ورزیوں، بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کی پامالی کا فوری نوٹس لے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کراتے ہوئے کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دلوایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کے سلگتے مسائل پر ایران کا ہمیشہ انتہائی مثبت اور مؤثر کردار رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 825102
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش