QR CodeQR Code

انتخابات میں جس کا کوئی مقام نہیں، وہ حملہ آور ہے، فواد چوہدری

1 Nov 2019 22:13

مولانا فضل الرحمان کی جانب سے وزیراعظم کو مستعفی ہونے کے لیے 2 دن کی مہلت کے بیان پر وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ کیا پاکستان افغانستان ہے؟ جہاں جتھے دارالخلافہ پر حملہ کر کے منتخب وزیر اعظم کو مستعفیٰ ہونے کی دھمکیاں دیں گے؟ عمران خان کروڑوں لوگوں کے نمائندہ ہیں، یہ رویے پاکستان کی اساس کو تباہ کرنے کے مترادف ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ایک ایسی سیاسی قوت جس کا انتخابات میں کوئی مقام نہیں وہ جتھے لے کر حملہ آور ہے۔ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے وزیراعظم کو مستعفی ہونے کے لیے 2 دن کی مہلت کے بیان پر فواد چوہدری نے کہا کہ کیا پاکستان افغانستان ہے؟ جہاں جتھے دارالخلافہ پر حملہ کر کے منتخب وزیر اعظم کو مستعفیٰ ہونے کی دھمکیاں دیں گے؟ ٹوئٹر پر فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کروڑوں لوگوں کے نمائندہ ہیں یہ رویے پاکستان کی اساس کو تباہ کرنے کے مترادف ہیں، ایسی سیاسی قوت جس کا انتخابات میں کوئی مقام نہیں وہ جتھے لے کر حملہ آور ہے۔ سینئر صحافی حامد میر کی ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ شدت پسند لوگوں کو خواتین صحافیوں کو کوریج کی اجازت دینا واقعی بڑا کارنامہ ہے، صحافی برادری اور آپ کو واقعی شکر گزار ہونا چاہئے۔


خبر کا کوڈ: 825114

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/825114/انتخابات-میں-جس-کا-کوئی-مقام-نہیں-وہ-حملہ-ا-ور-ہے-فواد-چوہدری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org