0
Friday 1 Nov 2019 23:20

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کو دھکے دے کر مسجد سے نکال دیا گیا

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کو دھکے دے کر مسجد سے نکال دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی کو مشتعل شہریوں نے دھکے دے کر مسجد سے باہر نکال دیا۔ پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی سانحہ تیزگام میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت کے لئے میرپورخاص کی مسجد نبی رحمت پہنچے تھے جہاں تعزیت کے دوران مبینہ طور پر پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ یہ واقعہ جہالت کے باعث پیش آیا۔ فردوس شمیم نقوی کے الفاظ پر وہاں موجود لوگ مشتعل ہوگئے اور شدید احتجاج کرتے ہوئے انہیں مسجد سے باہر نکال دیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز رحیم یار خان کے قریب تیزگام ایکسپریس کی تین بوگیوں میں آگ لگنے سے 74 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوئے جب کہ آتشزدگی کے حوالے سے دو الگ الگ باتیں سامنے آرہی ہیں جن میں آگ لگنے کی وجہ سلینڈ دھماکا اور شاٹ سرکٹ بھی بتائی جارہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 825122
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش