QR CodeQR Code

کراچی سے جیکب آباد جانیوالی سکھر ایکسپریس میں آگ لگ گئی

1 Nov 2019 23:23

ڈی ایس ریلوے یوسف لغاری کا کہنا ہے کہ حادثے میں کسی تخریب کاری کا عنصر شامل نہیں، واقعہ شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا لہٰذا فرائض سے غلفت برتنے کے الزام میں دونوں ریلوے ملازمین کو معطل کردیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شکارپور کے قریب سکھر ایکسپریس کی دو بوگیوں میں آگ لگ گئی۔ ترجمان ریلوے کے مطابق سکھر ایکسپریس کراچی سے جیکب آباد جارہی تھی کہ شکارپور اسٹیشن کے قریب اس کی دو مسافر کوچز کے درمیان اچانک آگ لگ گئی جس سے ایک کوچ متاثر ہوئی۔ ترجمان نے بتایا کہ آگ لگنے کے بعد مسافروں نے ایمرجنسی زنجیر کھینچ کر ٹرین روکی تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ متاثرہ کوچ ٹرین سے الگ کرکے ٹرین کو منزل کی طرف روانہ کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب ڈی ایس ریلوے نے سکھر ایکسپریس کی بوگی میں آگ لگنے پر 2 الیکٹریکل سپر وائزروں کو معطل کردیا۔ ڈی ایس ریلوے یوسف لغاری کا کہنا ہے کہ حادثے میں کسی تخریب کاری کا عنصر شامل نہیں، واقعہ شارٹ سرکٹ کے باعث  پیش آیا لہٰذا فرائض سے غلفت برتنے کے الزام میں دونوں ریلوے ملازمین کو معطل کردیا گیا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 825126

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/825126/کراچی-سے-جیکب-ا-باد-جانیوالی-سکھر-ایکسپریس-میں-ا-گ-لگ-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org