0
Friday 1 Nov 2019 23:29

تحریک انصاف کے پارلیمانی رہنما کی گاڑی پر فائرنگ

تحریک انصاف کے پارلیمانی رہنما کی گاڑی پر فائرنگ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی رہنما حلیم عادل شیخ کی گاڑی پر مسلح شخص کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔ ترجمان حلیم عادل شیخ نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حلیم عادل شیخ سانحہ تیزگام کے ورثاء سے تعزیت کرنے گئے تھے ان کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔ پی ٹی آئی رہنما کے ترجمان کے مطابق حلیم عادل شیخ اور ساتھی حملے اور فائرنگ میں محفوظ رہے۔ حلیم عادل شیخ نے الزام عائد کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنما تیمور ٹالپر کے قافلے کے لوگوں نے حملہ کیا، تیمور ٹالپر کے ساتھ ایس ایس پی عمر کوٹ بھی تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ حلیم عادل شیخ کی گاڑی پر حملہ کرنے والے شخص کو پکڑ لیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 825128
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش