0
Friday 1 Nov 2019 23:44

 لیاقت پور ٹرین حادثہ ملک و قوم کیلئے بہت بڑا سانحہ ہے، یوسف رضا گیلانی 

 لیاقت پور ٹرین حادثہ ملک و قوم کیلئے بہت بڑا سانحہ ہے، یوسف رضا گیلانی 
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ٹرین حادثے کی شفاف انکوائری کروائی جائے، آصف علی زرداری کی حالت تشویشناک ہے، انہیں ریلیف دیا جائے، نواز شریف کی صحتیابی کے لئے دعاگو ہیں، مولانا صاحب کا آزادی مارچ کامیاب ہوچکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے برن یونٹ ملتان میں سانحہ لیاقت پور کے زخمیوں کی عیادت اور بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ ٹرین حادثے پر دلی دکھ ہوا، لیاقت پور ٹرین حادثہ ملک و قوم کے لئے بہت بڑا سانحہ ہے، اصل حقائق سامنے لانے کے لئے ٹرین حادثہ کی شفاف انکوائری ہونی چاہیئے۔

یوسف رضا گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ بلاول بھٹو پنجاب کے دورہ پر نکل رہے ہیں، اس سے پہلے وہ کشمیر سمیت مختلف علاقوں کا دورہ کرچکے ہیں، پیپلزپارٹی مولانا فضل الرحمان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا مظاہرہ کر رہی ہے، ہم نے ہر شہر میں ان کے آزادی مارچ کا شاندار استقبال کیا، سابق وزیراعظم نے کشمیر ایشو پر کہا کہ کشمیر کے حوالے سے بھارتی آئین میں ترمیم بہت بڑا المیہ ہے، اس اہم مسئلہ کے حل کے لئے عالمی براداری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 825130
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش