0
Saturday 2 Nov 2019 08:46

اسد نقوی سے ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین لاہور کے وفد کی ملاقات

اسد نقوی سے ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین لاہور کے وفد کی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی پولیٹیکل سیکرٹری اور فوکل پرسن حکومت پنجاب برائے بین المذاہب ہم آہنگی سید اسد عباس نقوی سے مجلس وحدت مسلمین لاھور شعبہ خواتین کی اراکین کابینہ نے ملاقات کی۔ ایم ڈبلیو ایم لاہور شعبہ خواتین کے وفد کی قیادت حنا تقوی کر رہی تھیں۔ اس موقع پر عظمیٰ نقوی ڈپٹی سیکرٹری جنرل، حمیرا سیکرٹری شعبہ سیاسیات اور نگین رضوی میڈیا سیکرٹری بھی موجود تھیں۔ ملاقات میں 17 نومبر کو لاہور میں جشن عید میلادالنبی(ص) کے سلسلہ میں ہونیوالی وحدت کانفرنس کے انعقاد کے حوالے سے آراء و تجاویز پیش کی گئیں۔

حنا تقوی نے پارٹی کی سماجی، مذہبی و سیاسی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے حکمت عملی تیار کرنے پر زور دیا۔ اسد نقوی کا کہنا تھا کہ ہمیں مجلس وحدت مسلمین کے پلیٹ  فارم پر لوگوں کو نظریات و افکار کے ذریعے اکٹھا کرنے کی ضرورت ہے، وحدت ہمارا منشور ہے، ہم نے پاکستان کے تمام مسالک و مکاتب فکر کو وحدت کی لڑی میں پرونے کیلئے کردار ادا کرنا ہے۔ ملاقات میں پارٹی ورکنگ کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 825148
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش