QR CodeQR Code

حکومت گستاخ امام زمانہؑ کیخلاف فوری کارروائی کرے، علامہ عبدالخالق اسدی

2 Nov 2019 09:10

ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ گستاخ اور دہشتگرد عبدالستار جمالی نے جہاں ریاست کی رٹ کی چیلنج کیا ہے وہیں اس نے آل رسول کی بھی توہین کی ہے جس کی سزا پھانسی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو اس گستاخ کیخلاف فوری کارروائی کرنی چاہیے بصورت دیگر ملک گیر احتجاج کی کال دی جا سکتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے لاہور میں عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے حجتِ خدا امام مہدی(ع) کی شان میں گستاخی کرنیوالے دادو کے گوٹھ پھلجی تحصیل جوہی کے کالعدم دہشت گرد گروہ کے کارکن عبدالستار جمالی ولد سکندر جمالی کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گستاخ اور دہشتگرد عبدالستار جمالی نے جہاں ریاست کی رٹ کی چیلنج کیا ہے وہیں اس نے آل رسول کی بھی توہین  کی ہے جس کی سزا پھانسی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو اس گستاخ کیخلاف فوری کارروائی کرنی چاہیے بصورت دیگر ملک گیر احتجاج کی کال دی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے بیانات سے امن و امان میں خلل کا امکان ہوتا ہے، اور کوئی بھی صاحبِ ایمان مسلمان امام مہدی (ع) کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتا۔ امام مہدی(ع) تمام مسلم مکاتب فکر کے مشترک امام ہیں اور ان کے حوالے سے تمام مکاتب فکر کا عقیدہ ہے، عبدالستار جمالی نے جہاں امام مہدی(ع) کی شان میں گستاخی ہے وہیں اس نے یزید لعین کی بھی تعریف کرکے اپنے شجرہ نسب کی بھی وضاحت کر دی ہے۔ اس لئے حکومت فوری طور پر اس گستاخ کو کیفر کردار تک پہنچائے۔
 


خبر کا کوڈ: 825153

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/825153/حکومت-گستاخ-امام-زمانہ-کیخلاف-فوری-کارروائی-کرے-علامہ-عبدالخالق-اسدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org