QR CodeQR Code

اگر 2 دن میں عمران خان نے استعفیٰ دیدیا تو سیاست ترک کر دونگا، مولانا طاہر اشرفی

2 Nov 2019 10:43

سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں دیوبندی رہنماء نے کہا ہے کہ پاکستان کو لیبیا اور شام بنانے کی سازش ناکام ہوگی، پوری قوم چند شرپسندوں کے علاوہ افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان علماء کونسل کے سربراہ مولانا طاہر محمود اشرفی نے مولانا فضل الرحمان سمیت اپوزیشن جماعتوں کو بڑا چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر دو دن میں وزیراعظم عمران خان نے استعفیٰ دیدیا تو سیاست ترک کر دوں گا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کو لیبیا اور شام بنانے کی سازش ناکام ہوگی، پوری قوم چند شرپسندوں کے علاوہ افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز اسلام آباد میں ہونے والے آزادی مارچ جلسے میں بلاول بھٹو، شہباز شریف، مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر رہنماؤں کی گرما گرم تقاریر نے سیاسی ماحول کو خوب گرما دیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے جلسے سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کو مستعفی ہونے کیلئے 48 گھنٹوں کی مہلت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک دن آج کا اور اگلے دو دن، اس دوران وزیراعظم استعفیٰ دے دیں، ورنہ ہم آئندہ کے لیے فیصلے کرینگے۔


خبر کا کوڈ: 825169

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/825169/اگر-2-دن-میں-عمران-خان-نے-استعفی-دیدیا-سیاست-ترک-کر-دونگا-مولانا-طاہر-اشرفی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org