0
Saturday 2 Nov 2019 11:12

تقریر، جادو ٹونا، دھمکی، گالی اور جھوٹ عمران خان کے کام نہیں آئے گا، مریم اورنگزیب

تقریر، جادو ٹونا، دھمکی، گالی اور جھوٹ عمران خان کے کام نہیں آئے گا، مریم اورنگزیب
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان صاحب! آپ عوام کے سمندر سے ڈر کر بھاگ رہے ہیں، جتنا مرضی روئیں، آپ کو این آر او نہیں دیں گے، اسلام کو اپنی جھوٹی سیاست کے لئے استعمال کرنے پر اللہ سے معافی مانگیں۔ وزیراعظم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا تقریر، جادو ٹونا، دھمکی، گالی اور کوئی جھوٹ اب کام نہیں آئے گا، آپ کو گھر جانا پڑے گا، عوام آپ کی نالائقی، نااہلی اور جھوٹ سے آزادی چاہتے ہیں، الیکشن کمیشن کا ریکارڈ دیکھیں پتا چل جائے گا، کس نے کہاں سے پیسہ لیا اور کون کس کا ایجنٹ ہے ؟آپ کے ہوتے ہوئے ملک کی تباہی کے لئے کسی اور کی ضرورت نہیں، آپ کے بیٹے کہاں ہیں؟، ان کی معلومات بھی قوم کو بتائیں، ڈھٹائی سے جھوٹ بولنے پر آپ کو آسکر ایوارڈ ملنا چاہیئے، ٹیم کو نالائق اور نااہل سربراہ ملا ہے جو کوئی کارکردگی نہیں دکھا سکتا، آپ نے کرپشن کے ریٹ تین گنا کر دیئے اور مہنگائی سے غریب کا بھرکس نکال دیا، آزادی مارچ آپ کا جھوٹ، ڈاکہ اور چوری بےنقاب کرنے آیا ہے، آپ کی بھول ہے کہ آپ استعفٰی نہیں دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 825181
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش