0
Saturday 2 Nov 2019 11:22

گستاخ اہلبیت کیخلاف حکومت سندھ فی الفور کارروائی کرے، ورنہ حالات کی ذمہ دار ہوگی، علامہ اقتدار نقوی 

گستاخ اہلبیت کیخلاف حکومت سندھ فی الفور کارروائی کرے، ورنہ حالات کی ذمہ دار ہوگی، علامہ اقتدار نقوی 
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ فرزند رسول خدا (ص) امام زمانہ علیہ السلام کی شان میں گستاخی کرنے والے شخص کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے، ملتان سے جاری بیان کے مطابق ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ خاندان رسالت کے خلاف کی جانے والی توہین کا فوری نوٹس لے اور عبدالستار جمالی نامی شخص کے خلاف سخت ایکشن لے، تاکہ ملک کے امن کو خراب ہونے سے بچایا جاسکے۔

اُنہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان سمیت دنیا بھر سے عاشقان اہلبیت کے دل زخمی ہیں، اگر اس کے خلاف فوری کارروائی نہ کی گئی تو حالات کی ذمہ داری سندھ حکومت پر عائد ہوگی، ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اے ریاست مدینہ کے دعویداروں، آج تاجدار مدینہ کا دل زخمی کر دیا گیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اگر اتوار تک اس گستاخ اہلبیت کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو احتجاج کا سلسلہ شروع کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 825187
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے