QR CodeQR Code

غاصب صیہونی رژیم کا غزہ پر ہوائی حملہ، 1 بیگناہ فلسطینی شہید متعدد زخمی

2 Nov 2019 11:52

غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے جنگی طیاروں نے فلسطینی شہر غزہ کے شمال میں واقع بیت اللاھیا کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے جبکہ ایک معروف عرب نیوز چینل کے مطابق غزہ کے ایک اور شہر خان یونس پر بھی ان ہوائی حملوں کے دوران بمباری کی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ فلسظینی علاقے غزہ پر آج صبح غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے ہوائی حملے میں 1 بیگناہ فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق غاصب صیہونی رژیم اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ روز فلسطینی علاقے غزہ سے اسرائیل کیطرف ایک میزائل فائر کیا گیا تھا جبکہ ایک عبری اخبار یدیعوت کے مطابق غزہ سے گزشتہ روز 10 میزائل اسرائیل پر فائر کئے گئے تھے جن کے باعث غاصب صیہونی آبادیوں میں خطرے کے سائرن بج اٹھے تھے۔

دوسری طرف فلسطینی ذرائع نے خبر دی ہے کہ غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے جنگی طیاروں نے فلسطینی شہر غزہ کے شمال میں واقع بیت اللاھیا کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے جبکہ ایک معروف عرب نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق غزہ کے ایک اور شہر خان یونس پر بھی ان ہوائی حملوں کے دوران بمباری کی گئی ہے۔ غاصب صیہونی رژیم کے اس ہوائی حملے میں 1 بیگناہ فلسطینی شہری کی شہادت کے علاوہ فلسطینی مزاحمتی تحریک کے چند کارکن بھی زخمی ہوئے ہیں جنہیں فی الفور ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ غزہ فلسطین کا ایک چھوٹا سا علاقہ ہے جس میں تقریبا 30 لاکھ فلسطینی مسلمان زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ اطلاعات کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے تاحال اس جارحیت کا جواب نہیں دیا۔


خبر کا کوڈ: 825196

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/825196/غاصب-صیہونی-رژیم-کا-غزہ-پر-ہوائی-حملہ-1-بیگناہ-فلسطینی-شہید-متعدد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org