0
Saturday 2 Nov 2019 12:37
ملا، مودی اتحاد کے پاکستانی ونگ کو ریاست پاکستان میں کھلی چھٹی نہ دی جائے

بھارت طالبان کے بعد فضل الرحمان سے پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے، اشرف جلالی

بھارت طالبان کے بعد فضل الرحمان سے پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے، اشرف جلالی
اسلام ٹائمز۔ جامعہ غوثیہ اکبریہ غوری ٹاؤن لاہور میں مفتی محمد لیاقت علی رضوی کے ختم چہلم کے موقع پر ’’سنی کانفرنس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک یا رسول اللہؐ کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا کہ پاکستانی ادارے ملا، مودی اتحاد کے پاکستانی ونگ کو ریاست پاکستان میں کھلی چھٹی نہ دیں، مسئلہ کشمیر کو دفن کرنے میں حکمران اور فضل الرحمن برابر کے شریک ہیں، بھارت کیساتھ نظریاتی قرب رکھنے والے لیڈر کا پاکستان کے دارالحکومت کے قریب مورچہ زن ہو جانا خطرے سے خالی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے آرٹیکل 370 ختم کرکے کشمیر پر قبضہ کر لینے کو پاکستان کے فاٹا کو ساتھ ملانے کیساتھ تشبیہ دینے والی سوچ اور کشمیر کے مسلمانوں پر کیے جانیوالے بھارتی فوج کے مظالم کو پاکستان آرمی کے وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن ضرب عضب کیساتھ ملانے والا بیانیہ پاکستان کی سالمیت کیلئے زہر قاتل ہے۔ اشرف جلالی کا کہنا تھا کہ عام انتخابات میں دو فیصد ووٹ لینے والی جماعت کا پاکستان پر حکومت کرنے کا خواب پاکستان کی جمہوریت کیلئے لمحہ فکریہ ہے، جیسے پہلے بھارت نے طالبان کے ذریعے پاکستان کو نقصان پہنچایا اب فضل الرحمن کے ذریعے نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 825207
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش