0
Saturday 2 Nov 2019 13:42

عمران خان کے ایک اشارے پر پانچ پیاروں اور ان کے چمچوں پر زمین تنگ کردیں گے، فواد چوہدری

عمران خان کے ایک اشارے پر پانچ پیاروں اور ان کے چمچوں پر زمین تنگ کردیں گے، فواد چوہدری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر بیان میں کہا ہے کہ حلوہ مارچ کے دوسرے دن ہی بدبو سے پشاور موڑ کے گرد و نواح میں تعفن پھیل گیا ہے، مارچ کے شرکاء حلوے کھانے کے بعد صفائی کا انتظام بھی خود کریں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ مارچ کے شرکاء صفائی کا انتظام بھی خود کریں، جیسے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رضاکار کرتے تھے، کیونکہ سی ڈی اے کو صفائی کے لیے کروڑوں روپے کا فنڈ مختص کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول صاحب کی موجودگی میں فضل الرحمٰن صاحب سے سوال بنتا ہے کہ بے نظیر بھٹو سمیت سینکڑوں پاکستانیوں کی شہادت کے ذمہ دار بیت اللہ محسود اور حکیم اللہ سے ان کا کیا تعلق تھا؟۔

وفاقی وزیر نے سوال کیا ہے کہ کیا بیت اللہ جے یو آئی وزیرستان کا امیر نہیں تھا؟۔ فواد چوہدری نے کہا کہ ہم اس لیے تحمل کا مظاہرہ کررہے ہیں کیونکہ وزیر اعظم عمران خان نے یہ ہدایت کی ہے، ورنہ ایک اشارے پر ان پانچ پیاروں ان کے چمچوں پر زمین تنگ کردیں گے اور انہیں کہیں چھپنے کی جگہ بھی نہیں ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو کمزور سمجھنے کی غلطی نہ کی جائے۔ دوسری جانب وزیرِ اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کنٹینر پر موجود 5 خاندان اپنی اولاد تک حکمرانی پہنچانے کے لیے ریاستِ پاکستان پر حملہ آور ہیں۔
خبر کا کوڈ : 825235
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش