0
Saturday 2 Nov 2019 14:18

اپوزیشن میں کوئی دراڑ نہیں، مخالفین خوش فہمی میں نہ رہیں، اسفندیار ولی

اپوزیشن میں کوئی دراڑ نہیں، مخالفین خوش فہمی میں نہ رہیں، اسفندیار ولی
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن نے طبلِ جنگ بجا دیا ہے اور ہم واضح طور پر انہیں کہہ چکے ہیں کہ اس فیصلے میں اے این پی ان کے ساتھ کھڑی ہے، اگر کوئی یہ تاثر دینا چاہتا ہے کہ اپوزیشن میں کوئی دراڑ ہے تو یہ ان کی غلط فہمی ہے، مارچ بارے فیصلہ رہبر کمیٹی کریگی، ہم اس پر من و عن عمل کریں گے۔ ولی باغ چارسدہ سے جاری اپنے بیان میں اے این پی سربراہ کا کہنا تھا کہ ہم آج بھی کہتے ہیں کہ الیکشن چرایا گیا ہے اور سب سے بڑا چور عمران خان ہے جس نے عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا ہے۔ ملک کی معاشی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے اسفندیار ولی کا کہنا تھا کہ آج غریب کا کوئی پوچھنے والا نہیں، قوت خرید سے محروم افراد کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے اور خوردنی اشیاء کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے، لیکن پالیسی سازوں کو کئی فرق نہیں پڑرہا۔

کپتان کی جانب سے کرپشن کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے اسفندیار ولی خان نے ایک بار پھر انہیں چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ اپنے خاندان کی ساری جائیداد سامنے رکھتا ہوں، عمران خان انتخابی مہم کے دوران مجھ پر کرپشن کے الزامات لگاتا رہا ہے اور کہا کرتا تھا کہ اسفندیار کے دوبئی اور ملائیشیا میں پلازے ہیں، آج ببانگ دہل چیلنج کرتا ہوں کہ اگر مجھ پر یا میرے خاندان کے کسی فرد پر چوری یا کرپشن ثابت ہو جائے تو سرعام پھانسی دی جائے، احتساب کے نام پر اپوزیشن کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، آج ملک میں سلیکٹڈ احتساب ہو رہا ہے ہم اس کا بدلہ سود سمیت لینگے۔ انہوں نے کہا کہ آج زرداری صاحب کی بہن اور مریم نواز سے احتساب کرنے والے کپتان اپنی بہن سے پوچھ نہیں سکتے جنہوں نے خود بے نامی جائیدادوں اور کرپشن کا اعتراف کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 825241
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش