QR CodeQR Code

مولانا پڑوسی ملکوں کا ایجنڈا لیکر چل رہے ہیں، میاں اسلم اقبال

2 Nov 2019 15:34

صوبائی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ ہمساﺅں کی خوشنودی کیلئے اداروں کو بدنام کرنا افسوسناک ہے، مولانا نے معاہدے کی خلاف ورزی کی، ہم نے دھرنا دیا تو ہمیں گھروں سے اٹھا کر گرفتا کر لیا گیا اور تشدد کا نشانہ بنایا لیکن ہماری حکومت نے آزادی مارچ کو تمام تر سہولیات مہیا کی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ مولانا پڑوسی ملکوں کا ایجنڈا لیکر چل رہے ہیں، ان کا پہلا ایجنڈا ملک کو بدنام کرنا اور دوسرا پاکستان کو بلیک لسٹ میں شامل کرانا ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ہمساﺅں کی خوشنودی کیلئے اداروں کو بدنام کرنا افسوسناک ہے، مولانا نے معاہدے کی خلاف ورزی کی، ہم نے دھرنا دیا تو ہمیں گھروں سے اٹھا کر گرفتا کر لیا گیا اور تشدد کا نشانہ بنایا لیکن ہماری حکومت نے آزادی مارچ کو تمام تر سہولیات مہیا کی ہیں۔
 
میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی قیادت میں معیشت کو بہتر کر رہے ہیں، جو ان کو ہضم نہیں ہو رہی اسی وجہ سے دھرنے کی صورت میں اسلام آباد میں جمع ہیں۔ قبل ازیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں عوام کو اشیائے ضروریہ کی سستے داموں فراہمی کیلئے نئی ایگری کلچر فیئر پرائس شاپس قائم کی جائیں گی، یہ ایگری کلچر فیئر پرائس شاپس پسماندہ علاقوں میں بنائی جائیں گی تاکہ غریب عوام استفادہ کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ ایگر کلچر فیئر پرائس شاپس کے قیام کیلئے سروے اور میکانزم بنا لیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 825250

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/825250/مولانا-پڑوسی-ملکوں-کا-ایجنڈا-لیکر-چل-رہے-ہیں-میاں-اسلم-اقبال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org